Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟

Now Reading:

دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟

دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟

دنیا کے تمام ہی ممالک کی سرحدیں کسی نہ کسی ملک سے ضرور ملتی ہے اور یہ سرحدیں کبھی بہت زیادہ طویل اور کبھی مختصر ہوتی ہے ایسی ہی ایک سرحد مراکش اور اسپین کے درمیان موجود ہے جسے دنیا کی مختصر ترین سرحد ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کی لمبائی صرف 85 میٹر ہے۔

پینون دے ویلیز دے لاگومیرا شمالی افریقہ کی ایک چھوٹی سی چٹان ہے جسے اسپین نے 1564 میں فتح کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ دنیا کی سب سے چھوٹی قومی سرحد کا اعزاز رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسپین کی پرتگال اور فرانس کے ساتھ تقریباً 2000 کلومیٹر طویل زمینی سرحدیں ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدیں انڈورا، برطانیہ اور مراکش جیسے ممالک کے ساتھ بھی ملتی ہیں لیکن یہ بہت چھوٹی سرحدیں ہیں۔ تاہم ان ہی میں ایک طرف سے اس کی سب سے مختصر سرحد افریقی ملک مراکش کے ساتھ ملتی ہے۔

یہ 85 میٹر لمبا زمینی حصہ جسے مختصر ترین سرحد ہونے کا اعزاز حاصل ہے 19,000 مربع میٹر کی چٹان کو مراکش کے ساحل سے جوڑتا ہے۔

واضح رہے کہ 1564 سے ینون دے ویلیز دے لاگومیرا ہسپانوی علاقہ رہا ہے جب اسے ایڈمرل پیڈرو ڈی ایسٹوپینان نے فتح کیا تھا،  اگرچہ مراکش نے بارہا اس پر دعویٰ کیا ہے یہ اس کا علاقہ ہے، لیکن اسپین نے کبھی بھی اس سرزمین کو واپس کرنے پر اتفاق نہیں کیا اور اسپین نے اسے اپنا علاقہ قرار دیتے ہوئے وہاں اپنی فوجیں بھی تعینات کی ہوئی ہیں جنہیں ہر ماہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر