گزشتہ چند روز سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
شادی کی تمام تر تقریبات میں مریم نواز کی تیاری پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
View this post on Instagram
صارفین کے مطابق مریم نواز کی تیاریاں کسی دلہن سے کم نہیں تھیں اور وہ کہیں سے بھی دلہے کی والدہ نہیں لگ رہیں تھیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اس قدر تیاری نہیں ہونا چاہیئے تھا کیونکہ یہ ان کی عمر میں زیب نہیں دیتا ہے جب کہ کچھ صارفین نے انہیں احساس کمتری کا بھی شکار کہا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں ایک سے ایک مشہور اور نامور پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنے ہوئے نظر آئی ہیں۔
اس سے قبل مریم نواز کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھیں جس میں انہیں گانا گاتے ہوئے دیکھ کر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جنید صفدر کا تقریب ولیمہ رواں ماہ 17 تاریخ کو ہوگا جس کا اہتمام پر افزائش طریقے سے کیا جائیگا۔




















