Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ 27سال بعد ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

انگلینڈ 27سال بعد ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیاہے۔

گزشتہ روزڈرہم کے ریور سائیڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 186 رنز پر  ہی ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی ڈبل فگرمیں ہی داخل نہ ہوسکے، ٹام لاتھم 57رنز بناکر نمایاں رہے،انگلینڈ کے مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر305رنز بنائے، بئیرسٹونے شاندار سنچری جڑی،یہ ان کی لگاتاردوسری سنچری ہے۔

بئیرسٹوکے علاوہ جیسن رائے 60 اورکپتان ایون مورگن 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔شاندار سنچری اسکور کرنے پربئیرسٹوکو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

انگلینڈ کی فتح کے ساتھ ہی  پاکستانی ٹیم کی سیمی فا ئنل تک رسائی انتہا ئی مشکل  نظر آ رہی ہےتاہم گر ین شرٹس کا فیصلہ  پاک بنگلہ دیش میچ کے بعد ہی ہو گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر