
بھارتی باکسر نیراج گویت نے کھیل میں بھی جنگی جنون دکھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ٹیبل پر اسلحہ سجا کر مقابلے کا چیلنج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارتی باکسرنیراج گویت نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ٹو ئٹ کر تے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسلحے سے سجی ٹیبل کے ساتھ بیٹھےہیں اور اس کے ساتھ تحر یر کیا ہے کہ میں فٹ ہو گیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔
Haha you would need more than a gun to beat me! https://t.co/lFWvZozVXi
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 2, 2019
دو سری جا نب برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان نے بھی بھرپور کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی باکسر کی ہوائیاں اُڑادیں اور کہا کہ تم مجھے پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی باکسرنیراج گویت اور عامر خان کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن کار حادثے کے باعث بھارتی باکسر،عامر خان سے فائٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News