Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

Now Reading:

وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل
Waqar Younis Join National Cricket Team

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور لیجنڈز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان وقار یونس نے اس بار ہیڈ کوچ کے لیے نہیں بلکہ بولنگ کوچ کے لیے درخواست دی ہے۔

سابق فاسٹ بولردومرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دو مرتبہ بولنگ کوچ  رہ چکے ہیں،وقار یونس آخری مرتبہ دوہزار چودہ  سے دوہزار سولہ  تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لئے اب تک ملنے والی درخواستوں میں وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل امیدوار ہیں۔

ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا  تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ سٹاف کے لئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے، ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہورمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ کوچنگ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، تمام تر توجہ کیمپ پر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صوبائی ایسوسی ایشنز میں تمام لڑکے اپنی ماضی کی پرفامنس پر سلیکٹ ہوں گے۔ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا اولین مقصد ہے،قومی کپتان کیلئے تینوں فارمیٹ پر ایک بھی ہوسکتا ہے،الگ الگ کپتان بھی ہوسکتے ہیں۔

مصباح الحق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اکیلے کی رائے اہمیت نہیں رکھتی فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے جو بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل ہوا اس کو کپتان بنایا جائے گا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدل گئی، پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز شکست
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں متوقع
حافظ نعیم کا چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر