
انتظار کی گھڑیا ں ہو ئی ختم،کراچی میں کر کٹ کا میلہ سجنے والا ہے،سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطا بق سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، بارش کی وجہ سے جمعہ کو پہلا ون ڈے منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔
گزشتہ دن پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین کرکٹ اتوار کیلئے خریدے گئے ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ری فنڈ پالیسی کے تحت جمعہ کے میچ کیلئے خریدے گئے ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیے جائیں گے یا پھر شائقین چاہیں تو ان ٹکٹوں کو دوسرے یا تیسرے ون ڈے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ بھی 2 اکتوبر کو کراچی میں ہی کھیلا جا ئے گا۔
واضح رہے کہ دوسرا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا گا جبکہ دو نو ں ٹیمو ں کے درمیان ٹاس کا وقت ڈھائی بجے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News