Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 67 رنز سے شکست

Now Reading:

پاکستان کی سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 67 رنز سے شکست
Pak-SL-one-day-international

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 67 رنز سے  شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں فخر زمان اور امام الحق نے تہتر رنز کا محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے بعد مڈل آرڈر میں بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا اور  سینچری کی بدولت ٹیم کا اسکو ر پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پانچ رنز پر پہنچایا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے جانے والے 306 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 46.5 اوورز میں 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جے سوریا 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی 5 وکٹیں 28 رنز پر گرنے کے بعد جے سوریا اور شناکا کے درمیان 177 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم ہوئی، جے سوریا نے 96 اور شناکا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکن اوپنر گناتھلا کا 14، سمرا وکراما 6، فرنینڈو صفر، پوپ فرنینڈو 1 اور کپتان لہیرو تھریمانے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے عثمان شینواری نے 5، شاداب  خان نے 2 ، محمد عامر،  وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر