
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مثبت اور منفی چیزیں ہر سسٹم میں موجود ہوتی ہیں ۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت بڑا فرق ہے ،ہم بڑے عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے حالیہ کیمپ میں بہت محنت کی ہے ۔ میرے خیال میں حتمی 11 رکنی ٹیم بنانےکا اختیار کپتان کو ہونا چاہیے ،بعض مرتبہ اختلاف رائے ہوجاتا ہے جس سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے ۔
بالنگ کوچ وقار یونس کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے ساتھ بہت کام کیا ہے کبھی ان کے ساتھ مسئلہ نہیں ہوا۔وقار یونس اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے سوچ رہے تھے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ایک ہنا چاہیے۔ہم نے مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ لوکل کوچز معاون سلیکٹرز کا کردار ادا کریں گے۔
وسیم خان نےمزید کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو غیر ملکی کوچز کے برابر معاوضہ ملے گا ۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو اگر سپر لیگ میں کوئی کردار ملتا ہے تو اجازت ہوگی ،اس سے مصباح کو تجربہ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News