Advertisement
Advertisement
Advertisement

مثبت اور منفی چیزیں ہر سسٹم میں ہو تی ہیں، مصباح الحق

Now Reading:

مثبت اور منفی چیزیں ہر سسٹم میں ہو تی ہیں، مصباح الحق
Misbah press conference

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ  مثبت اور منفی چیزیں ہر سسٹم میں موجود ہوتی ہیں ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو  وسیم خان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت بڑا فرق ہے ،ہم بڑے عرصے سے کہہ رہے  ہیں کہ کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے حالیہ کیمپ میں بہت محنت کی ہے ۔ میرے خیال میں حتمی 11 رکنی ٹیم بنانےکا اختیار کپتان کو ہونا چاہیے ،بعض مرتبہ اختلاف رائے ہوجاتا ہے جس سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے ۔

بالنگ کوچ وقار یونس کے  حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے  ساتھ بہت کام کیا ہے کبھی ان کے ساتھ مسئلہ نہیں ہوا۔وقار یونس اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے سوچ رہے تھے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ایک ہنا چاہیے۔ہم نے مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ لوکل کوچز  معاون سلیکٹرز کا کردار ادا کریں گے۔

وسیم خان نےمزید کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو غیر ملکی کوچز کے برابر معاوضہ ملے گا ۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق  کو اگر سپر لیگ میں کوئی کردار ملتا ہے تو اجازت ہوگی ،اس سے مصباح کو تجربہ حاصل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر