Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسویل نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا؟

Now Reading:

میکسویل نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا؟
Maxwell

آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز گلین میکس ویل نے ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہر طرح کی کرکٹ سے غیرمعینہ مدت کا وقفہ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ گلین میکسویل کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے بریک پر جائیں گے اور آئندہ ہونے والے میچز کا حصہ نہیں بنیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ گلین میکسویل اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں وہ کھیل سے تھوڑا وقت دور رہیں گے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ  نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کے لئے گلین میکسویل کی  جگہ ڈی آرچی  شارٹ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا  اس وقت سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔جس کے بعد آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

Advertisement

 یہ اعلان بہت سے لوگوں کے لئے صدمے کے طور پر سامنے آیا ہے جبکہ متعدد افراد نے میکسویل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گلین میکسویل کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے وقفے  پر سابق آسٹریلوی کوچ ڈیرن لہمن اور سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کی طرف سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیاہے۔

آسٹریلین ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لہمن نے میکسویل کو اپنی نگہداشت کرنے کو کہا جب کہ تجربہ کار کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اعتراف کیا کہ انہیں خبروں میں زیادہ اچھالا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر