Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا

Now Reading:

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا
World T20 hopefuls aim to create a stir in Dubai

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کا آغاز 18 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 14 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، نمیبیا، سنگاپور، کینیا اور برمودا جبکہ گروپ بی میں متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، اومان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا شامل ہیں۔

گروپ اے کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ گروپ بی کے میچوں کی میزبانی ابوظہبی کرے گا، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ اور سنگاپور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ ہانگ کانگ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں کینیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھا میچ یو اے ای اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں پہنچ جائیں گی۔

باقی چھ ٹیموں کے درمیان پلے آف رائونڈ ہوگا اور مزید دو ٹیمیں ورلڈ کپ کے ابتدائی رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر