Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی20ورلڈکپ: گلوکارہ کیٹی پیری فائنل میں پرفارم کریں گی

Now Reading:

ویمنز ٹی20ورلڈکپ: گلوکارہ کیٹی پیری فائنل میں پرفارم کریں گی

موسیقی سے شغف رکھنے والے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر،امریکی گلوکارہ کیٹی پیری ویمنز ٹی20ورلڈکپ کے فائنل میں پراپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 35 سالہ کیٹی پیری 8 مارچ کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے دوران 2 بار پرفارمنس کریں گی۔

کیٹی پیری فائنل میچ شروع ہونے سے قبل اور میچ کے اختتام کے بعد بھی پرفارمنس کریں گی ۔

 اس بات کا اعلان گلوکارہ کیٹی پیری نے خود بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو  میسج  کے  ذریعے کیا۔

https://www.instagram.com/p/B4xDQRqHVBB/?utm_source=ig_embed

Advertisement

آئی سی سی انتطامیہ کو امید ہے کہ اس دن ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا جا سکے گا۔اب تک خواتین کے کسی بھی کھیل کے فائنل کو زیادہ سے زیادہ شائقین کے دیکھنے کا اعزاز فٹ بال کے 1999 میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل کے پاس ہے۔.

واضح رہے کہ ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ اس بار آسٹریلیا میں 21 فروری کو شروع ہوگا جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

کرکٹ کپ کا فائنل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں اس بار عالمی ریکارڈ بنائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر