Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپیئن اصلاح الدین کا آڈیٹر جنرل کے نوٹس کا جواب

Now Reading:

اولمپیئن اصلاح الدین کا آڈیٹر جنرل کے نوٹس کا جواب
اولمپیئن

اولمپیئن اصلاح الدین نے آڈیٹر جنرل کے دو کروڑ گرانٹ کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

سابق اولمپئن نے یہ تسلیم کیا کہ روپے انہی کے اکائونٹ میں ہیں کہتے ہیں سندھ حکومت سے ملنے والی گرانٹ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہے۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پانچ برس قبل ملنے والے دو کروڑ روپے سود سمیت بینک اکاؤنٹ میں موجود ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جنوری 2014 کو ملنے والے دو کروڑ روپے اور اس پر لگنے والا سود اب کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پرخرچ کیا جائے گا۔

یاد رہے محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے اصلاح الدین سے ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی کو جاری کردہ دو کروڑ روپے کی آڈٹ رپورٹ مانگی تھی جس پرآڈیٹر جنرل کے آڈٹ اعتراضات کے بعد اس معاملہ کو دوبارہ اٹھایا گیا تھا۔

سابق اولمپئن  کو 2014 میں محکمہ کھیل سندھ کے اس وقت کے سیکریٹری لئیق احمد کی جانب سے دو کروڑ روپے کا چیک ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی کے لئے دیا گیا تھا۔

Advertisement

بعدازاں دو کروڑ روپے کی گرانٹ کراس چیک نمبر (9736118) کے زریعے 6 نومبر 2014 کو دی گئی تھی۔ جس پر آڈیٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے پیرا نمبر31.4.3 کی سیشن 14(2)اینڈ(3) آڑڈنیس 2001 کے تحت اٹھائے ہیں جس کا کوئی حساب گزشتہ پانچ سالوں میں اصلاح الدین کی جانب سے جمع نہیں کرایا گیا تھا۔

Advertisement

آڈیٹر جنرل کی جانب سے بینک میں جمع کرائی گئی رقم کے پانچ سال کے منافع کے ساتھ جمع کرانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ اولمپئن اصلاح الدین ،ایس ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین، ڈاکٹر جنید علی شاہ صدر، اختر الاسلام سیکریٹری اور اولمپئن ایاز محمود خازن ہیں جبکہ ان تمام لوگوں کو محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے تھےلیکن جواب صرف اصلاح الدین نے جمع کرایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر