Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑاگئی، اننگز کی شکست کا خطرہ

Now Reading:

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑاگئی، اننگز کی شکست کا خطرہ
ایڈیلیڈ ٹیسٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر لڑکھڑاگئی اورآسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں صرف 96 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین  شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔

تاہم ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیےاور  ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز  589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

Advertisement

پاکستان نے پہلی اننگز کا آگاز کیا تو تین کے مجموعی اسکور پر امام الحق دو رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔

چائے کے وقفے کے بعد کپتان اظہر علی بھی شان مسعود کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے اور 9 رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کا شکار بنےجبکہ 38 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود کی 19 رنز مزاحمت بھی دم توڑ گئی، وہ ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے۔

ان کے علاوہ اسد شفیق 9، افتخار احمد 10 اور محمد رضوان بغیر کھاتہ کھولے ہی مچل اسٹارک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کپتان ٹم پین کو کیچ  تھما بیٹھے۔

بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز پر کریز پر موجود  ہیں اور کل 96 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دن کا آغاز کریں گے۔

Advertisement

سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Advertisement
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی اسے  جو برنز کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جو برنز آٹھ کے مجموعی اسکور پر چار رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تھے۔

تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتاردوسری سنچریز اسکور کیں اور  دن کے اختتام تک ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 تک پہنچادیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کی جگہ امام الحق،   محمد عباس اور ڈیبیوٹینٹ محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

Advertisement

2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر