Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ، اظہر علی

Now Reading:

سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ، اظہر علی
اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی  نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا پورا کریڈٹ  سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو جاتا ہے جو  ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم  پاکستان آمد پر سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ  ادا کرتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بہت بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے سب بیتاب ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اس وقت خوش ہے۔ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو اس ٹیسٹ میچ کا بہت بیتابی سے انتظار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اتحاد ہے اور ہم ایک خاندان ہیں،کسی کھلاڑی کا کسی سے بھی کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

Advertisement

قومی ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ پریکٹس میں فیلڈنگ پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ہم پریشر میں نہیں ہیں  بلکہ ایک خوشی ہے جسے محسوس کرنا ہوگا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہاں کی پچ بہترین ہے ،کنڈیشن کو دیکھنا ہوگا جبکہ  موسم کی صورتحال کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے،کرکٹ ہمارا فخر ہے جتنا اچھا کھیلیں گے نتیجہ بھی اچھا ہوگا۔ہمیں جو چیلنج ملے گااس کو کاؤنٹر کریں گے۔

Advertisement

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہناتھا  کہ ایک سے دو سیریز ہارنے پر ٹیم بدلنا ٹھیک نہیں،سیکھنے کا موقع ملنا چاہے تاکہ پرفارمنس میں بہتری آ سکے۔کوچ کوئی بھی ہو اس سے پاکستان کو فائدہ بھی ہوا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں،دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ  کی پاکستان میں واپسی پر بہت خوشی ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ تمام پلیئرز بہت خوش ہیں اور پوری کوشش کریں گے  کہ ہماری فتح ہو۔آسٹریلیا میں ہم اچھی طرح سے پرفارم نہیں کر سکے،ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کریں گےجو کمی ہے اسے پور کریں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کپتان کا کھیل میں بھی اپنا رول ہوتا ہے،پورا احساس ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کروں اور بڑا سکور کروں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ اگر کپتان اچھا پرفارم کرے گا تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے۔پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم میں دس سال ہو گئے ہیں،گزشتہ چار سےپانچ سال سے ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔

Advertisement

قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ساتھ ہیں،جو پلیئر چاہیے ہوتا ہے میں سلیکشن کمیٹی کو بتاتا ہوں۔

اس موقع پر سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پہلی بارآیاہوں اورکافی خوش ہوں،ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اورجیتیں۔

دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ ‏پاکستان کےپاس اچھابالنگ اٹیک ہے  تاہم ہمیں  ‏مکی آرتھرکےآنےسےمددملی  ہے،وہ پاکستان ٹیم کوجانتےہیں۔ ان کے ساتھ ٹریننگ کر کے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏ہم پاکستان کےخلاف کھیلےہیں اورجیتے بھی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ کھیلنا  آسان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 سال بعد  کوئی ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر