پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری
پاکستان میں رواں ماہ ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ شائقین کی میدانوں تک باآسانی رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکاکے ٹیسٹ میچ کےپیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کےتحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
روال ڈیم چوک سے راولپنڈی جانے والے حضرات فیص آباد سے بائیں جانب مڑکر ایکسپریس وے استعمال کریں۔
AdvertisementCombined Traffic Plan of City Traffic Police Rwp & islamabad Traffic Police during Cricket Match between Pakistan & Sri Lanka.(From 10-12-19 To 15-12-19, 06:00am To 06:00pm)
An unflinching Passion To Serve of Rawalpindi Region Police. @OFFICIALDPRPP @ctprwp @SSPITP @RwpPolice pic.twitter.com/cwZMVcYCSN— RPO RAWALPINDI (@Rporwp) December 9, 2019
اسلام آباد سے راولپنڈی براستہ فیصل ایونیو جانے والے حضرات ایکسپریس وے براستہ کھنہ پل اور کرال چوک استعمال کریں۔
ایکسپریس روڈ سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے حضرات فیض آباد سے آئی جے پی روڈ استعمال کریں ۔
اس کے علاوہ نائنتھ ایونیو چوک آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جانے والا راستہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اسلام آباد سے براستہ نائنتھ ایونیو راولپنڈی جانے والے حضرات فیصل ایونیو ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے براستہ پنڈورہ، سید پور روڈ، کٹاریاں،پیر ودھائی روڈ اور کشمیر ہائی وے سے صدر روڈ راولپنڈی استعمال کریں۔
عوام الناس کو ٹریفک کے حوالے مزید معلومات ایف ایم ریڈیو92.4 پر لمحہ بہ لمحہ دی جاتی رہیں گی۔
میچ دیکھنے کے لیے آنے والے حضرات اپنی گاڑیاں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مخصوص کردہ پارکنگ میں کھڑی کرکے بذریعہ شٹل سروس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جائیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔
سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک پلان 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سےشام6بجےتک نافذالعمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
