Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک کی نصف سنچری، پاکستان 5 وکٹ سے فتحیاب

Now Reading:

شعیب ملک کی نصف سنچری، پاکستان 5 وکٹ سے فتحیاب
شعیب ملک

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی ناقابل  شکست نصف سنچری کی  بدولت پاکستان نے  بنگلا دیش  کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سبب وہ مقررہ 20 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز  ہی بناسکی۔

محمد نعیم 43  اور  تمیم اقبال 39  رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کپتان محمود اللہ 19 ، لٹن داس 12،عفیف حسین9اور سومیا سرکار 5 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹینٹ حارث رؤف،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصلی کی۔

142 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا ۔دوسری ہی گیند پر ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اس کے بعد ڈیبیوٹینٹ احسان علی اور محمد حفیظ نے اسکور 35 تک پہنچایا تو حفیظ (17)بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔اوپنر احسان علی نے شعیب ملک کے ہمراہ بھی 46رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

احسان علی36 رنز بناکر  امین السلام کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈز سے وکٹیں گرتے رہنے کے باوجود شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 58 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 2،مستفیض الرحمان، الامین الحسین اور امین الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شیعب ملک کو ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل  ہوگئی  ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل (25 جنوری) جبکہ تیسرا  میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر