Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020 کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

Now Reading:

پی ایس ایل 2020 کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب
پی ایس ایل 2020

پاکستان  سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کے  کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان  مرتب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر 20فروری بروز جمعرات سے کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کے سلسلے میں پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اشتراک سے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔

سیکیورٹی پلان متعلقہ اداروں، تمام زونل ڈی آئی جی پیز، پاکستان رینجرز، پی سی بی اور دیگر تمام اداروں سے مشاورت کے بعدتیار کیا گیاہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، پارکنگ ایریا، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر696 ایس ایس یو کمانڈوز بشمول 33 لیڈی کمانڈوز دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا

Advertisement

اس کے علاوہ  ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔ مزید برآں  دو  ایس پیز،آٹھ ڈی ایس پیز اور 33این جی اوز بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

جبکہ 40 ایس ایس یو گاڑیوں کے ہمراہ کیمروں سے لیس 30 پولیس موبائلز بھی مختلف مقامات پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کی جائیں گی۔

ایس ایس یوکی اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزبشمول خواتین کمانڈوزپر مشتمل ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم   کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر زمیں تیار رہے گی۔

اس کے علاوہ ایس ایس یو کے اہلکار پارکنگ مقامات کے علاوہ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر ٹریک سوٹ میں عوام کی رہنمائی کے لیے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری بروز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ۔افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان،عاصم اظہر، علی عظمت، عارف لوہار اور  آئمہ بیگ   سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر