
آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایشٹن اگر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جنوبی افریقہ کو 107 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز مٰیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔اسٹیو اسمتھ 45 اور کپتان ایرون فنچ 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ ایلکس کارے27، مچل مارش 19، میتھیو ویڈ 18 اور ڈیوڈ وارنر 4 رنز بناسکے۔ ایشٹن اگر 20 اور مچل اسٹارک 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور تبریز شمسی نے 2،2 جبکہ لنگی نگیدی اور ایندائل فیلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ایشٹن اگر کی تباہ کن بالنگ کے سبب 89 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی24، کگیسو ربادا22، وین بلجون 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جے اسمٹس 7،وینڈر ڈسن 6،کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر اور تبریز شمسی 2،2 ، لنگی نگیدی ایک جبکہ ڈیل اسٹین اور ایندائل فیلکوایو بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
ایشٹن اگر نے ہیٹ ٹرک سمیت میچ میں 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔وہ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے 2،2 جبکہ مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایشٹن اگر کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز دوسرا میچ 23 فروری کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیال جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیال جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News