
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ کے آغاز سے قبل “مارچ میڈنس” نامی مہم متعارف کروا دی ہے، اس مہم کے تحت ملک بھرکے طالب علموں کو پی ایس ایل کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل 2020″ مارچ میڈنس” مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعایت حاصل کرسکتےہیں۔
اسی طرح طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے کُل 20 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے تاہم یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News