حارث رؤف کے لیے ایک اور اعزاز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف کی قسمت کے ستارے ان دنوں عروج پر ہیں اور وہ ایک کے بعد ایک کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کو ’بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بگ بیش لیگ میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا انتخاب کیا جس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ بالر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں مارکوس اسٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جوناتھن ویلز، مچل مارش، ٹام کرن، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔
AdvertisementIt’s official. The coaches have spoken, and picked the best XI of the #BBL09 regular season 👏 pic.twitter.com/ue9CaZnJvt
— KFC Big Bash League (@BBL) February 3, 2020
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف اس وقت ہی کافی شہرت حاصل کرچکے تھے تاہم انہیں اصل شہرت بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں تباہ کن بالنگ کرنے کے بعد حاصل ہوئی۔
بگ بیش لیگ میں تہلکہ خیز کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرکےحارث رؤف بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ قومی سکواڈ میں بھی شامل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News