
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپرلیگ میں حصہ لینےکےلیےپاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاکھوں پاکستانیوں کےدلوں پرراج کرنےوالےپشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی گزشتہ رات کراچی ایئر پورٹ پہنچے ۔
میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےڈیرن سیمی کاکہنا تھا کہ پاکستان آکرخوشی محسوس ہورہی ہے، پی ایس ایل کے لیے تیارہیں اوربہت پر جوش بھی ہیں۔
ڈیرن سیمی کوکراچی میں دیکھ کرمداحوں کی بڑی تعداد ان کے آس پاس جمع ہوگئی اور سلفیاں اورتصاویربھی لیں۔
پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر کرکٹر ڈیرن سیمی کوپشتوزبان میں خوش آمدیدکہاگیا۔
Pakhair Raghley!!!
Welcome to Pakistan @darensammy88 🙌#HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/le76Ba1lsV— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 12, 2020
پشاورزلمی کےآفیشل ٹوئٹراکاونٹ پر اپنےکپتان کو خوش آمدید کہا گیا ۔جبکہ ڈیرن سیمی نے ائیرپورٹ سے اپنی ویڈیو بھی شئیر کی۔
AdvertisementSKIPPER IS BACK 😍@darensammy88#Zalmi #HumZalmi #YellowStorm #HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/fC4MD44PFB
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 12, 2020
واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائیوکےلیے پاکستان پہنچنےوالےپہلےغیرملکی کرکٹر ہیں ۔
ڈیرن سیمی نےپاکستان آنےسے قبل ٹوئٹرپرپاکستان کی قومی زبان اردومیں پیغام شئیرکیاتھا ۔ ڈیرن سیمی کاکہناتھاکہ پاکستان میں راستےمیں ہوں۔
Advertisementپاکستان میں اپنے راستے پر ہوں… یہ صرف کرکٹ سے زیادہ راستہ ہے
— Daren Sammy (@darensammy88) February 11, 2020
ان کامزیدکہناتھا کہیہ صرف کرکٹ نہیں ہے اور پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن پاکستانی عوام کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کے عوام کے لئے بہت معنی ہو گا اور میں اپنے پشاور زالما خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ۔ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے @JAfridi10
Advertisement— Daren Sammy (@darensammy88) February 9, 2020
دوسری جانب پشاور زلمی پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز چودہ فروری سے کراچی میں کرے گی۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل میں ٹوٹل چھ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔ جن میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ، پشاورزلمی،اسلام آبادیونائیٹڈ،ملتان سلطانز،لاہور قلندرزشامل ہیں۔
اس بار پاکستان سپر لیگ کے لیے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں 34 میچ کھیلے جائیں گے۔
کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں ایک کوالیفائرسمیت کل نو میچ کھیلے جائیں گے، راولپنڈی میں آٹھ میچ رکھے گئے ہیں جبکہ ملتان کو تین میچ دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News