
دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز جاوید میانداد نجی ٹی وی چینل پر مذاق بنائے جانے پر آگ بگولہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے۔
لیجنڈری کرکٹر نے تضحیک نہ رکنے پر چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی وارننگ دے دی ۔
جاوید میانداد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک نجی چینل پر میری ڈمی بنائی گئی ہے اور باقاعدہ میرا نام لیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/I_JavedMiandad/status/1232246237518274560
لیجنڈ کرکٹر و سابق کپتان نے کہا کہ آ پ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار کریں، کسی کی کے بے عزتی نہیں کریں۔ چینل چلانا ایک الگ چیز ہے مگر کسی کے پاس دوسرے کو بے عزت کرنے کا حق ہرگز نہیں ہے۔
جاوید میانداد نے خبردار کرتےہوئے مزید کہا کہ اگر آئندہ کسی نے مجھ پر براہ راست حملہ کیا تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ عزت کیسے کرنی چاہیے ۔ میں وہ بندہ ہوں جو ملک کے لیے لڑا ہوں،کسی نے مخالف باتیں کی تو ان کو منہ توڑ جواب دوں گا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ نامناسب زبان اور رویہ کسی طور قابل معافی نہیں ہے۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میں اس ملک و قوم سے مخلص ہوں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جاوید میانداد کی جانب سے ناراضگی کے اظہار پر متعدد سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات نے مایہ ناز بلے باز کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News