
پاکستان سپرلیگ کاایڈیشن فائیواس وقت آب وتاب سےجاری ہے ہرکھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت اورمداحوں کی امیدوں پر پورااترنے کےلئےسخت محنت کررہےہیں۔
لیکن ایسے میں لاہورقلندرزکےبیٹسمین بین ڈنک کاچرچا ہرسُوپھیلا ہواہے ۔
پاکستان سپرلیگ میں اس وقت لاہور قلندرزکےبائیں ہاتھ سےبیٹنگ کرنےوالےآسٹریلوی وکٹ کیپربیٹسمین بین ڈنک کے چھکوں کا چرچا ہے۔
بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف دس چھکوں کےساتھ ریکارڈ قائم کیا تو پھر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بارہ چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
چھکےمارنےکےحوالےسےبین ڈنک کا کہناہےکہ انہیں چھکےمارنا پسند ہے، کیونکہ اس میں کم انرجی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وکٹوں کے درمیان بھاگنےلیے زیادہ انرجی درکارہو تی ہے، میرا فوکس جیت پرہوتاہے،اورجیت میں کسی بھی کھلاڑی کا کردارہو سکتا ہے۔
ٹیم کی اچھی کارکردگی میں صرف میرے چھکے بھی شامل نہیں ہیں دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔
نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئےبین ڈنک کاکہنا تھاکہ مجھےلگتاہےکہ میں مزید چھکے بھی مارسکوں گا لیکن اس وقت فوکس جیت پر ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم کو ابھی جیت کی ضرورت ہے تاکہ آگے بڑھ سکیں۔
بین ڈنک کے چھکوں کے ساتھ ساتھ چیوگم چبانا اورببل بنانا بھی بہت مقبول ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News