Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا
عمر اکمل

پی سی بی  نے کرپشن کی دو بار پیشکش ہونے کے باوجود مطلع نہ کرنے پر بلے باز عمراکمل کو چارج کردیا، عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب جمع کرانا ہوگا۔

عمراکمل اِن ٹربل، پی سی بی نےچارج کردیا۔ انہوں نے دو مرتبہ کرپشن کی پیشکش پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا۔ پی سی بی نےعمراکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا۔

عمر اکمل کو 17 مارچ کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کردیا گیا ہے، 14 روز کے اندر 31 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجنلس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔

جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے لے کر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔

Advertisement

پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 :

کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جاچکی ہے۔

پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر