
سندھ حکومت کا پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے حوالے سے برا فیصلہ ،پی ایس ایل کے میچز اب تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی میں ہونے والے میچز میں تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صرف آج کے میج میں شائقین ہوں گے، کل کے میچ میں شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کل اور دیگر میچز بنداسٹیڈیم میں ہوں گے،ہم ان حالات میں میچز کروا رہے ہیں اس سے زیادہ رسک نہیں لے سکتے۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی سی بی سے بات کر کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں ۔
تمام غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز اور آن لائن سروس کے ذریعے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے جبکہ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو آٹوگراف اور تصاویر کے لیے مت بلائیں۔
پی سی بی نے ٹیموں سے بھی عوامی سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News