
بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےآسٹریلوی کھلاڑی کےاقدام کوسراہتےہوئےکہاکہ اگر یہ کام برصغیرمیں کوئی مردکرتاتو’’جوروکا غلام ‘‘کہا جاتا ۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کرتےہوئے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر مچل اسٹارک کو نیشنل ٹیم سےچھٹی لے کراپنی اہلیہ کی سپورٹ کےلیے وویمنزورلڈ کپ فائنل دیکھنےجانے کوسراہاہے۔
Sure thing !! God forbid it would be a guy from the subcontinent, the guy would be called a ‘joru ka ghulaam’ in one second 😅 good on you Mitchell 👍🏽 couple goals for sure!! #beentheredonethat 🤣 https://t.co/yl3ZlGFPkY
— Sania Mirza (@MirzaSania) March 7, 2020
ثانیہ مرزانےکہا کہ مچل اسٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے، جبکہ کوئی اگربرصغیر میں ایسا عمل کرتاتواسے’’جورو کا غلام‘‘ کہاجاتا۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائےگا، آسٹریلوی کرکٹرمچل اسٹارک نے خواتین کےٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنامیچ چھوڑدیا۔
اسٹارکاکہناہےکہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہےکہ اپنے ملک میں ایلیسا کوویمنزورلڈ کپ کافائنل کھیلتےہوئےدیکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News