
انگلینڈ اور سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز بھی کو رونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کو رونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔
کورونا کے باعث کھیلوں کے تقریباً تمام ہی چھوٹے اور بڑے مقابلے میں منسوخ کردیے گئے ہیں۔ پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے میچز بھی محدود کردیے گئے ہیں جو کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
ادھر بھارتی کرکٹ بورڈنے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پہلے آئی پی ایل کے نئی دہلی میں شیڈول میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب بورڈ کی جانب سے پوری لیگ کو ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھی سری لنکا سے سیریز منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپریل میں شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان آنے سے معذروی ظاہر کردی ہے ۔
کورونا وائرس کے سبب کوالالمپور میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلاجاناتھا۔a
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News