
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے سبب سری لنکا کا دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ٹیم آج ہی وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔
ECB Statement: Test series in Sri Lanka postponed
Advertisement— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) March 13, 2020
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مکمل طور پر غیر معمولی صورتحال ہے اور اس جیسے فیصلے کرکٹ سے بالاتر ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال میں شاندار تعاون اور مدد کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھیوں کے شکرگزار ہیں اور یہ اہم ٹیسٹ سیریز کھیلنےکے لیے مستقبل قریب میں سری لنکا واپس آنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا گیا ایک روزہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
انڈین پریمئر لیگ بھی کورونا وائرس کے سبب 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News