
پی سی بی کے ایک ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل اگلے برس پی ایس ایل 6 سے قبل کروائے جائیں گے۔
پی سی بی کی تجویز کو وقت آنے پر قابل عمل بھی بنایا جائے گا، کیوں کہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ بقیہ تین میچزکب ہوں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ کے جو میچز ملتوی ہوئے ان کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بٹرھنے کے پیش ِ نظر گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News