قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم نڈر ہوکر کرکٹ کھیلے تاکہ وہ ٹیسٹ میں نمبر ون رینکنگ کے حصول کے اپنے مقصد تک پہنچ سکیں۔
صحافیوں سے ویڈیو کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ میں بے خوف اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خود کو ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ثابت کرنے کے لیے ہمیں ملکی اور غیر ملکی سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ہمیں اپنی تدبیر کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نمبر ون سائیڈ بننے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔
Advertisement🎯 "The target is to prove ourselves as one of the best Test sides and for this, we have to perform exceptionally in home and away series."
🇵🇰 captain Azhar Ali wants his team to reclaim the top spot in @MRFWorldwide ICC Test rankings.https://t.co/kQlKYs2pK2
— ICC (@ICC) April 11, 2020
اظہر علی نے مزید کہا کہ صرف ہوم سیریز جیت لینے سے ہم نمبر ون ٹیسٹ ٹیم نہیں بن سکتے،ہمیں غیر ملکی سیریز میں بھی غیر معمولی نتائج کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو 2016 میں مصباح الحق کی کپتانی میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھی۔
اس وقت مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News