Advertisement
Advertisement
Advertisement

رائٹس کی خلاف ورزی، پی ایس ایل میڈیا پارٹنر نے پی سی بی سے معذرت کرلی

Now Reading:

رائٹس کی خلاف ورزی، پی ایس ایل میڈیا پارٹنر نے پی سی بی سے معذرت کرلی
پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )2020 لائیو اسٹریمنگ رائٹس ہولڈر   نے  رائٹس کی خلاف ورزی پر پی سی بی سے اظہارِ افسوس اور معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای  کی جانب سے جاری پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای  فریقین کے مابین تنازعہ کا مناسب حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے۔

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا  ’ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا اور اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔

’پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم نے پی سی بی سے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کی ہے اور اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں‘۔

دوسری جانب پی سی بی نے کہاکہ  ہم رائٹس ہولڈر کی معذرت اور ان کی پیش کردہ وضاحت کو سراہتے ہیں۔

Advertisement

بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اپنی طرف سے پی سی بی مزید چوکس رہنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا خواہاں ہے  جس میں  اندرونی چھان بین کے عمل اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانااور کرنے اور نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کی بہتر رہنمائی کے سلسلے میں واضح گائیڈ لائنز کے مستقل اجراء کو یقینی بنانا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر