Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں کمی

Now Reading:

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں کمی
برآمدات

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 10.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 229.632 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمد سے 255.556 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

ادارہ برائے شماریات  کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 25.924 ملین ڈالر یعنی 10.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ اس دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 3.19 فیصد کی کمی سے برآمدات کا حجم 127.371 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں 131.563 ملین ڈالر برآمدات کی گئی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

 اسی طرح دستانوں کی برآمدات بھی 23.99 فیصد کی کمی سے 82.488 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 62.699 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں اور کھیلوں کے سامان کی دیگر متفرق برآمدات بھی 4.68 فیصد کی کمی سے 41.505 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 39.562 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر