
آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی کئی سڑکیں پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں ایک نئے ہاؤسنگ اسٹیٹ کی سڑکیں دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹرز کے نام کر دی گئی ہیں۔
سڑکیں جن کھلاڑیوں کے نام کی گئی ہیں ان میں پانچ پاکستانی کھلاڑی عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میاں داد اور شعیب اختر بھی شامل ہیں۔
ان سڑکوں کے نام اس طرح رکھیں گئے ہیں: خان اسٹریٹ، اکرم وے، ہیڈلی اسٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام اسٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس وغیرہ۔
یہ سڑکیں ملٹن سٹی کونسل کے راک بینک مضافات میں واقع ہیں۔
ملٹن سٹی کی میئر لارا کارلی نے اس پروجیکٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے شہر میں سڑکوں کے نام عموماً ڈیولپرز جمع کراتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کرکٹ تھیم مقبول ہے، یہاں رہنے والوں کو اس پر فخر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News