Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے پاس متبادل کھلاڑی ہیں، دورہ متاثر نہیں ہوگا، وسیم خان

Now Reading:

ہمارے پاس متبادل کھلاڑی ہیں، دورہ متاثر نہیں ہوگا، وسیم خان
وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان  کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس متبادل کھلاڑی ہیں، انگلینڈ کا دورہ متاثر نہیں ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے،کھلاڑیوں کی عدم احتیاط وجہ بنی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  کا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیں، محمد رضوان واحد کھلاڑی ہیں جو پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے تھے۔

وسیم خان نے کہا کہ  ابھی سیریز شروع ہونے میں 6 ہفتے پڑے ہیں۔ ہمارے پاس متبادل کھلاڑی ہیں، ٹیم کا دورہ متاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں سلیف آئسولیشن بہت کم ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کو سنجیدہ لیا جارہا ہے لیکن ہماری  سوسائٹی میں کورونا کی سنجیدگی کو کرکٹرز نے بھی سنجیدہ نہیں لیا۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹو پی سی بی   نے کہا کہ  مثبت آنے والے کھلاڑی دو بار منفی آگئے تو اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کل لاہور میں کھلاڑی اکھٹے ہورہے ہیں، وہاں دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔

واضح رہے گذشتہ روز تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ آج مزید سات کھلاڑیوں فخر زمان، عمران خان، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد رضوان، کاشف بھٹی اور وہاب ریاض کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر