پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کورونا وائرس کے سبب دورہ انگلینڈ سے قبل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منسوخ کردیا۔
ترجما ن پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔
لہٰذاپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
Update on Pakistan national men’s team’s training programmehttps://t.co/FYlyxI6qLd pic.twitter.com/3f0mWQSTvz
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 9, 2020
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کے لیے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ا ضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔
علاوہ ازیں، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں اکھٹا ہونا اور ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ اور میچ شیڈول کے حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ یہ ہدایات ان کے اور ا ن کی فیملی کی بہتری کے لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News