بیٹنگ آل راؤنڈر فوادعالم کی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں 11 سال بعد واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں میچ میں فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
بالنگ آل راؤنڈر شاداب خان مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 45 رنز کی اننگزتو کھیل گئے تھے لیکن دونوں اننگزکی بالنگ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔شاداب خان کو وکٹ اسپن ہونے کی وجہ سے کھلایا گیا تھا۔
پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فواد عالم نے آخری ٹیسٹ 2009 میں کھیلا تھا۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 34 سنچریزاور 60 نصف سنچریزکی مدد سے 56 کی اوسط سے 12ہزار سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News