
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنےپر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کہاں اور کس رول میں خدمات انجام دیں گے ، اس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کے لیے یونس خان کی خدمات لی جائیں گی ۔ بورڈ نے یہ فیصلہ یونس خان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد کیا ہے۔
سابق کپتان یونس خان جلد پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔ یونس خان اور وسیم خان کے درمیان ملاقات گذشتہ ہفتے ہونا تھی لیکن وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس میں یونس خان کے رول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News