Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک زمبابوے سیریز، پی ایس ایل میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

Now Reading:

پاک زمبابوے سیریز، پی ایس ایل میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچز ا سموگ کی وجہ سے لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے سیریز میں شامل ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے ۔ پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی  معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر  ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیز کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

دوسری طرف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد کھلاڑیوں کو بریک دے دیا جائے گا۔

20 نومبر سے شروع ہونے والے چوتھے راؤنڈ کے لیے واپسی پر کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کے گھروں اور دوسرے سینٹرل اسٹیشن پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر