Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق پرتگالی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت  آگیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 35  سالہ کھلاڑی نے پرتگال کا تربیتی گروپ چھوڑ دیا ہے ،جہاں وہ سویڈن کے ساتھ نیشنس لیگ کے میچ کی تیاری کر رہے تھے۔

پرتگالی فٹ بال فیڈریشن کا مزید کہنا ہے کہ رونالڈو نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

رونالڈو کو کورونا وائرس کی کسی علامت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر  بھی شائع کی  تھی جس میں وہ پرتگالی اسکواڈ کے باقی دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version