
کرکٹ جنوبی افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کی سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ کا وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے آج پاکستان پہنچا جہاں اس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کا چار رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دیکھ رہا ہے۔
Delegation of @OfficialCSA headed by Mr Mike Gajjar reach Pindi Cricket Stadium, Rawalpindi to witness the third #PAKvZIM ODI.
AdvertisementPCB Director International Cricket Operations Mr Zakir Khan briefed the delegation on the arrangements at the stadium.#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/4jscBJx8Jb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2020
وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقہ کے کرکٹ آپریشنز منیجر موکاش گیجر کررہے ہیں۔ چار رکنی وفد کے ساتھ اسٹیڈیم میں پی سی بی آفیشلز بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی وفد زمبابوے ٹیم کو دی گئی سیکیورٹی سے مطمئن ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنڈی کے بعد کراچی اور لاہور کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News