Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

Now Reading:

پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

کراچی پولیس نے 14 نومبر 2020 سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے سلسلے میں مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔

سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں پہنایا گیا ہے جبکہ اجلاس میں پولیس، آرمی اور رینجرز کے سینئر افسران اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

پی ایس ایل کے سیکورٹی پلان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پرکراچی پولیس کے 5000،ایس ایس یو کے 1038کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے1538اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1800 اور اسپیشل برانچ کے 500 اہلکار دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے تاہم سیکیورٹی ڈویژن کے07 ایس پیزاور16ڈی ایس پیز بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

جبکہ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔

Advertisement

مزید برآں اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں تیار رہے گی۔

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مورخہ 14,15,17 نومبر کو میچ ٹائمنگ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کو آمدورفت کے لئے بند کردیا جائے گا اس لئے شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر