Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور صرف 20 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی  پویلین واپس لوٹ گئے۔

محمد رضوان 17 ،حیدر علی 3 جبکہ عبداللہ شفیق اور محمد حفیظ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔39 کے مجموعی اسکور پر خوشدل شاہ بھی 16 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

تاہم  کپتان شاداب خان (42) ، فہیم اشرف (31 ) اور  عماد وسیم (19) نے بیٹنگ لائن کو کچھ سہارا دیا اور مقررہ 20 اوورز میں اسکور9 وکٹوں کے نقصان پر  153 رنز تک پہنچا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ  رہے جبکہ وہاب ریاض نے 9 رنز بنائے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اسکاٹ کگلین نے 3 جبکہ اش سودھی اور بلیئر ٹکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ٹم سیفرٹ (57 )کی نصف سنچری کی بدولت کی 18.5  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

ٹم سیفرٹ کے علاوہ مارک چیپمین 34 اور گلین فلپس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔مارٹن گپٹل 6 اور ڈیون کونوے 5 رنز بناسکے جبکہ  جیمز نیشم 15 اور مچل سینٹنر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیکب ڈفی کو بہترین بالنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر