Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ٹیم 36 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے فتحیاب

Now Reading:

بھارتی ٹیم 36 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے فتحیاب

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا،   ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم کسی بھی ایشین ٹیم کی جانب سے کم ترین اسکور 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے میانک اگروال(9) اور ہنوما وہاڑی (8) کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت کوئی بھی کھلاڑی 4 سے زائد رنز اسکور نہیں کرسکا۔

پرتھوی شا، ویرات کوہلی،ردھیمان ساہا اور امیش یادو 4 ،4 جبکہ جسپریت بمراہ 2 رنز بناسکے۔ چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے اور ایشون بغیر کھاتہ کھولے ہی  پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1340205396871548928

آسٹریلیا  نے 90  رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جو برنز 51  اور اسٹیو اسمتھ  ایک رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

میتھیو ویڈ 33 اور مارنس لبوشین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں کپتان ویرات کوہلی(74) کی نصف سنچری کی بدولت 244 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے کپتان ٹم پین کے ناقابل شکست 73 رنز کی مدد سے 191 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے ایشون نے 4، امیش یادو نے 3 اور جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 73 رنز  بنانے اور میچ میں 7 کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر