
قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز 20 جنوری سے 3 فروری تک جاری رہے گی جس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
AdvertisementPakistan women’s national cricket team will tour South Africa for three ODIs and three T20Is. More: https://t.co/NP50BGloS4#BackOurGirls #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/RWEWKiUKuh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2020
سیریز کا آغاز اور اختتام ڈربن سے ہوگا، وہاں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 20 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 3 فروری کو ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی ڈربن میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 23 جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔
تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 26، 29 اور 31 جنوری کو پیٹرمریٹزبرگ میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل مئی 2019 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔
دونوں ممالک کے مابین کھیلی جانے ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم نے 2-3 سے برتری حاصل کی تھی۔
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 27 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔
27 ممکنہ کھلاڑی: ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ءخان ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی ،ناہیدہ خان، نجیہ علوی ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، نڈا ڈار ، عمیمہ سہیل ، رامین شمیم ، صبا ءنذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News