Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی شاندار بالنگ، جنوبی افریقی ٹیم 220 رنز بناکر آؤٹ

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی شاندار بالنگ، جنوبی افریقی ٹیم 220 رنز بناکر آؤٹ

پاکستانی بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو 220 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن میں بظاہر درست ثابت ہوا۔

پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز اسکور کر رکھے تھے۔تاہم کھانے کے وقفے کے بعد سے پاکستانی بالرز چھائے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 58 اور جارج لنڈے 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ فاف ڈوپلیسی 23،کگیسو ربادا 21 ،ٹمبا باوومااور ریسی وینڈر ڈسن 17،17 ، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اورایڈن مارک رام 13 رنز بناسکے۔

Advertisement

اینرچ نورٹجے اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ   ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

شاہین شاہ آفریدی  بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ  حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔جنوبی افریقہ پاکستان میں کم ترین اسکور 214 رنز ہے جو  کہ 1997 میں فیصل آباد میں بنایاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر