فواد عالم کے ’ارطغرل غازی‘ کے انداز میں جشن منانے کے پیچھے کیا راز ہے؟ فواد عالم نے راز بتا دیا
فواد عالم کا سنچری کے بعد جشن منانے کا انداز ہر کسی...
فواد عالم نے سنچری بناکر شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا، شاہد آفریدی
فواد عالم کا سنچری کے بعد جشن منانے کا انداز ہر کسی پسند آیا تاہم شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔
Another brilliant innings by Fawad Alam, the game has been set-up beautifully for Pakistan. A real opportunity of securing a much needed victory. All the best to the boys, hope they don't let this go to waste https://t.co/7E7RUDKs1k
Advertisement— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 28, 2021
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بناکر شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس ضمن میں شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ کی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں فواد عالم نے سنچری اسکور کی۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد عالم کی زبردست پرفارمنس پر اُن کی تعریف کی۔
سابق کپتان نے ؤ کہا کہ ’فواد عالم کی ایک اور شاندار اننگز نے پاکستان کے لیے خوبصورت انداز میں کھیل ترتیب دیا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ فواد عالم کے لیے ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کا ایک حقیقی اور سنہرا موقع ہے۔‘
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اُمید ہے کہ لڑکے اس شاندار موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔‘
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے پہلے نیوزی لینڈ اور اب جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بناکر ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے انداز میں جشن منایا۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، ان کی 109 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News