
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے لیے دورہ جنوبی افریقہ قربان نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اور دورہ زمبابوے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے نئی ونڈو کا فیصلہ دورہ افریقہ کے بعد کیا جائے گا۔
دور جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گاجبکہ قومی ٹیم 27 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز کے لیے دورہ جنوبی افریقہ قربان کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News