پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔
پاکستان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 176 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ زمبابوے کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ روئے کایا 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1387780903422808064
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے زمبابوے کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 73 رنز درکار ہیں۔
عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
