Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی وزیر کا پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا اعلان

Now Reading:

صوبائی وزیر کا پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا اعلان

لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کرڑوں روپے کے لئے خطیررقم سے تین منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں گلزار اختر ممیوریل ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر رکن محمد یاسین، راجہ شاہد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ منی اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں ہوسٹل، اسپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں سوئمنگ پول اور شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے راولپنڈی کے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مواقع ملیں گے اور نوجوان مستقبل میں اپنے شہر کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے راولپنڈی میں قومی سطح کے ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس بارے میں جلد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں سے ملاقات کی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپینز کے نام سے چیمپئن وال شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں نصب کی جائے گی اور اولمپیئنز کے نام سے ٹورنامنٹس آرگنائز کئے جائیں گے۔ کھیلوں کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے وزیر آعلی عثمان بزدار خصوصی دلچسپی لے رہئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر